فیصل صالح کی سربراہی میں ہونیوالے فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کالعدم

فیصل صالح کی سربراہی میں ہونیوالے فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کالعدم

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کالعدم قرار دے دیئے گئے۔ فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات کو بھی اس عہدے کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا۔ سیکرٹری پی ایف ایف کرنل احمد یار خان لودھی کو بھی کام کرنے سے روک دیا گیا۔فٹبال فیڈریشن کے نئے الیکشن 15 مارچ سے پہلے ہوں گے۔ الیکشن کی تاریخ سپریم کورٹ ہی دے گا۔ نئے انتخابات تک جسٹس ریٹائر اسد منیر کو فیڈریشن کا ایڈمنسٹریٹر برقرار رکھا گیا ہے۔

2015ء4 میں فٹبال فیڈریشن کا قومی سپورٹس پالیسی کے خلاف الیکشن فیصل صالح حیات نے ہی کروایا تھا۔ اس سے پہلے لاہور ہائیکورٹ بھی فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کو غیرقانونی قرار دے چکا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...