پی ایس ایل فائنل، اپنی فیملی کی بھی ٹکٹیں خرید رہا ہوں، چیئرمین پی سی بی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین شہر یار خان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹو کے فائنل کیلئے اپنی فیملی کیلئے بھی ٹکٹیں خرید رہا ہوں تاکہ دوسرے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو۔ یہی بات انہوں نے سینیٹرسعود مجید کی طرف سے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کیلئے پاسز کی فراہمی کا جواب دیتے ہوئے کی۔انہوں نے کہا کہ لیگ کے فائنل کے پاکستان میں کامیاب انعقاد کیلئے ہم سب کو مل جل کر کوششیں کرنا ہونگی اور اسی مقصد کیلئے میں اپنی فیملی کیلئے ٹکٹیں لے رہا ہوں۔