جنوبی افریقہ کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

جنوبی افریقہ کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

کیپ ٹاؤن (نیٹ نیوز) کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، فاسٹ باؤلرز مورنے مورکل اور ورنن فلینڈر کی انجری سے نجات پانے کے بعد دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، مورکل نے آخری بار گزشتہ برس جون میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی تاہم کمر کی تکلیف کے باعث انہیں ٹیم سے دور ہوئے قریباً 8 ماہ ہو گئے ہیں، سٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز جنہوں نے رواں سال زیادہ تر ٹیسٹ سیریز سے عدم دستیابی کا اعلان کر رکھا ہے کی جگہ تھیونس ڈی براؤن کو ریزرو بلے باز کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، کیشو مہاراج سکواڈ میں واحد اسپیشلسٹ سپنر ہوں گے۔ کرکٹ ساؤتھ افریقہ سلیکشن کنوینر لینڈا زونڈی نے کہا کہ مورکل کی واپسی سے اب سکواڈ میں چھ کوالیٹی فاسٹ باؤلرز ہو گئے ہیں، امید ہے کہ ٹیم کیویز کے خلاف فتح یاب ہو کر وطن لوٹے گی۔ اعلان کردہ ٹیم کپتان فاف ڈوپلیسی، سٹیفن کک، ڈین ایلگر، ہاشم آملہ، جے پی ڈومینی، ٹیمبا باووما، کوئنٹن ڈی کوک، ورن فلینڈر، کیشومہاراج، ویان پارنیل، کاگیسوربادا، ڈونے اولیوائر، تھیونس ڈی براؤن، ہنرچ کلاسین، مورنے مورکل اور کرس مورس پر مشتمل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...