رد الفساد میں اہم کامیابیاں ملیں گی

رد الفساد میں اہم کامیابیاں ملیں گی

کراچی(اے این این) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ آپریشن رد الفساد میں اہم کامیابیاں ملیں گی، نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد کیا جاتا تو امن و امان کی صورتحال اتنی بدتر نہ ہوتی۔ بلاول ہاؤس کراچی میں آصف زرداری نے اپوزیشن لیڈر خورشید سے ملاقات کی۔ اس موقع پر زرداری نے کہا کہ دہشت گردی خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے تمام امن پسند شہری دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی حمایت کریں گے۔ خورشید شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...