اپنے ملازمین کو خوش کر دیا

اپنے ملازمین کو خوش کر دیا

ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ میں شاہ رخ خان جہاں اپنے دوستوں کو قیمتی تحفے دینے کے لیے مشہور ہیں تو وہیں وہ اپنے ملازمین کو بھی نوازنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنے پروڈکشن ہاؤس میں کام کرنے والی خواتین کو خوش کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے ویلنٹائن ڈے پر اپنی خواتین ملازمین کو خصوصی طور پر اپنے دفتر میں بلایا جہاں انہوں نے ملازمین سے بالمشافہ ملاقات کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہاربھی کیا۔ اس موقع پر ملازمین کی بھی خوشی دیدنی تھی۔ اس ملاقات میں شاہ رخ خان ملازمین کو اپنے مخصوص انداز میں تحفے تحائف دینا نہ بھولے۔ کنگ خان کی جانب سے اپنی ٹیم کی تمام خواتین کو تحفے میں گلاب کے پھول، مہنگے ہینڈ بیگز اوربہترین سمارٹ فونز شامل تھے

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...