پانامہ فیصلہ کے بعد گلی گلی چھکے لگائینگے
گوجرانوالہ(اے این این)پانی وبجلی کے وزیرمملکت نے عابد شیر علی نے کہاہے کہ پانامہ پیپرز پر ملکی کی فضا کو خراب کرنیکی کوشش کی گئی، ہم پانامہ فیصلے کے بعد گلی گلی میں چھکے لگائیں گے، عمران خان اشتہاری ہیں جلد پکڑے جائیں گے، کینیڈا والی سرکار کو بھی پکڑا جائے گا،دوتین ماہ میں نندی پور پاور پلانٹ کو گیس پرمنتقل کردیا جائے گا، ستمبر اکتوبر میں 4 ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی ۔ نندی پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابدشیرعلی نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ میں کامیاب جنگ لڑی ہے فیصلہ آنے کے بعد پانامہ پیپرز کی ہوا ختم ہو جائیگی،سڑک چھاپ لوگ کروڑوں کے مالک کیسے بن گئے۔ عابد شیر علی نے الزام لگایا کہ جہانگیرترین کو کے پی کے میں ٹھیکے ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارچ2018میں لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہوجائے گی ۔