فیصل آباد ٗ نجی فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ انسٹرکٹر اور ٹرینی پائلٹ جاں بحق

فیصل آباد ٗ نجی فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ انسٹرکٹر اور ٹرینی ...

فیصل آباد (اے این این) فیصل آباد میں ایئرپورٹ کے قریب نجی فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے انسٹرکٹر اور ٹرینی پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سمن آباد کے علاقے میں فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ رن وے پر تکنیکی خرابی کا شکار ہوا اسے کریش لینڈ کرانے کی کوشش کی گئی، لیکن وہ گر کر تباہ ہوگیا۔ جا ں بحق ہونے والوں کی شناخت انسٹرکٹر معاذ اور ٹرینی پائلٹ محمد احمد کے نام سے کی گئی ہے

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...