امریکہ افغانستان سے چلا جائے تو 90 فیصد امن قائم ہوجائے گا،رحمان ملک

امریکہ افغانستان سے چلا جائے تو 90 فیصد امن قائم ہوجائے گا،رحمان ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء و سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے حوالے سے تمام فساد کی جڑ افغانستان ہے‘ اگر امریکہ افغانستان سے چلا جائے تو 90 فیصد امن قائم ہوجائے گا۔سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین کو امریکہ کا ویزانہیں دیا گیا اسی طرح پاکستانی بھی اتنی ہمت کریں کہ کسی امریکی کو ویزا نہ دیں‘ پاکستان کی مضبوط خارجہ پالیسی ہونی چاہیے بھارت اور افغانستان کے گٹھ جوڑ کے بارے میں دنیا کو بتانا پڑے گا کہ ’’را‘‘ افغانستان کے لوگوں کو ٹریننگ دیتی ہے۔ افغانستان سے دہشت گردی کی روک تھام تب ہی ممکن ہے جب بارڈر منیجمنٹ کنٹرول کا قیام عمل میں آئے گا۔ افغانستان دنیا کا واحد بارڈر ہے جہاں کوئی امیگریشن نہیں ۔ الوڈو لیلا ڈائریکٹر یو این آفس برائے منشیات و کرائم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ،جنوبی ایشیاء میں سب سے بڑا کینسر افغانستان سے پھیلایا جارہا ہے افغانستان کی حکومت منشیات فروشوں کا گڑھ ہے۔ دو لاکھ ایکڑ کے قریب ان کی زمین منشیات کیلئے استعمال ہورہی ہے حکومت کیسے کہہ سکتی ہے کہ اس کی مداخلت نہیںآپریشن ردالفساد کو خوش آمدید کہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اس آپریشن کے ذریعے پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی پی ایس ایل کمرشل ہے صوبوں کی ٹیمیں خریدی گئی ہیں۔ میچ فکسنگ کسی بھی صورت میں نہیں ہونی چاہیے