پاک فوج کی مردم شماری کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

پاک فوج کی مردم شماری کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(آئی این پی ) خانہ و مردم شماری میں فوجی تعاون کیلئے رابطہ اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے خانہ و مردم شماری کے انتظامات پر اظہاراطمینان کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق راولپنڈی کے آرمی ایئرڈیفنس کمانڈ ہیڈ کوارٹرزمیں خانہ ومردم شماری میں فوجی تعاون کیلئے رابطہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل زاہد لطیف مرزا، سیکرٹری شماریات ،چیئرمین شماریات بیورو، سینئرسول اورعسکری حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق اجلاس میں مردم شماری کے دوران فوج کی مدد اورتعاون سے متعلق امورکا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے شرکاء نے خانہ و مردم شماری کے انتظامات پر اظہاراطمینان کیا جب کہ اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل زاہدلطیف مرزا نے کہا کہ آرمی چیف کی ہدایت کے مطابق فوج مردم شماری میں مکمل تعاون کرے گی۔