انگلینڈمیں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق طالبہ کی نعش مالا کنڈپہنچادی گئی

انگلینڈمیں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق طالبہ کی نعش مالا کنڈپہنچادی گئی

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈکی طالبہ انگلینڈ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق نعش مالاکنڈپہنچادی گئی مقامی قبرستان میں سینکڑوں اشکبارانکھوں کے سامنے سپردخاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع سے معلوم ہواہے کہ مالاکنڈایجنسی گاؤں خرکے کے انجینئرنصیرخان کی صاحبزادی سپیشلائزیشن کیلئے انگلینڈگئی تھی وہاں پرٹریفک کے حادثے میں جابحق ہوگئی ۔متوفیہ کی نعش گاؤں پہنچتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیااورمقامی قبرستان میں سینکڑوں اشکبارانکھوں کے سامنے سپردخاک کردی گئی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...