الپوری ،شانگلہ میں پولیو مہم شروع ،600 ٹیمیں تشکیل

الپوری ،شانگلہ میں پولیو مہم شروع ،600 ٹیمیں تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ میں پولیو مہم شروع ہو گیا،سیکورٹی خطرات کے پیش نظر شانگلہ کے پانچ یونین کونسلوں میں پولیو مہم ملتوی کر دیا گیا،پولیو راونڈ ایس این ائی ڈی ٹو فروری27تک جاری رہے گا جس میں 23یونین کو نسلوں میں آج سے پولیو مہم شروع ہو گی،کل 146123پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو قطرے پلائے جاینگے ،پولیو کے اس را ونڈ میں 600ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے اسی طرح 23یونین کونسلوں میں 143سپر وایزر بھی تعنیات کئے گئے ہیں،سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پانچ یونین کونسلوں سرکول۔مارتونگ۔نصرت خیل۔بہلول خیل اور موسی خیل میں پولیو مہم ملتوی کی گئی ہے،اس مہم میں ان پانچ یونین کونسلوں کے 28744بچے پولیو کے قطرے پلانے سے محروم رہینگے،پولیو شانگلہ کے انچارج ڈاکٹر واجد علی نے بتایا کہ شانگلہ کے کل 28یونین کونسلوں میں پولیو کے اس مہم کا پروگرام تھا تاہم پانچ یونین کونسلوں میں یہ مہم نہیں ہوگا،باقی23یونین کونسلوں میں پولیو کے اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے منصوبہ بندی مکمل ہو چکی ہے ،23یونین کونسلوں میں688پولیس اہلکار پولیو عملے کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دینگے ۔