محکمہ صحت میں انقلابی اقدامات اٹھائے ،عوام کا اعتماد بحال کیا:شہرام تراکئی

محکمہ صحت میں انقلابی اقدامات اٹھائے ،عوام کا اعتماد بحال کیا:شہرام تراکئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیورورپورٹ) سینئر صوبائی وزیر صحت اور مرکزی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا جب ڈاکٹرز دوردراز کے علاقوں میں ڈیوٹی نہیں کیا کرتے تھے اور نہ ہی ڈیوٹی اوقات پورے کرتے تھے محکمہ صحت کا بہت برا حال تھا ڈاکٹرز اور نر سز کی بہت بڑی کمی تھی لیکن ہم نے اقتدار میں آکر محکمہ صحت میں انقلابی اصلاحات کئے ان خیالات کااظہار انہوں نے موضع سوڈھیر میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ جس میں صوابی کی بڑی سیاسی اور سماجی شخصیت امیر لملک آف سوڈھیر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان بھی کیا ۔اس موقع پر ایم این اے عثمان ترکئی ضلعی صدر صوابی انور حقدار ، سیکر ٹری جنرل میجر فدا ، ڈسٹرکٹ ممبر ضلع صوابی آصف اقبال الف خان نے بھی خطاب کیاصوبائی سینئر وزیر شہرام خان ترکئی نے کہا کہ پھر بھی ہم نے ہمت نہیں ہاری اور ڈاکٹرز اور نر سز کی کمی پوری کرنے لیے بڑی تعدار میں ڈاکٹرز اور نر سز کو بھر تی کیا گیا عرصہ داراز سے خالی سیٹوں کو مکمل کیا گیا پھر ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی تنخواہوں کو بڑھ دی تاکہ ڈاکٹرز دور دارز کے علاقوں میں مریضوں کا معانۂ کے لیے راضی ہو جا ئے ہم نے محنت سے کام کیا اور آج ہر ہسپتال میں ڈاکٹرز نرسز اور دیگر اسٹاف موجود ہے کو ئی یہ نہیں کہ سکتا کہ ہسپتال میں ڈاکٹر نہیں اور پہلے سے آج محکمہ صحت کی کارکردگی بہت بہتر ہے پورے صوبے میں صحت کی سہولیات پر کام ہو رہا ہے صحت انصاف کارڈ غریب کے لیے بہت بڑی نعمت ہے صحت انصاف کارڈ سے غریبوں کا پرائیوٹ ہسپتالوں میں فری علاج ہو رہا ہے جہان وہ کھبی ہوچ بھی سکتے تھے کہ ان کا اتنے مہنگے ہسپتالوں میں علاج ہوگا ہر غریب کا مفت علاج کیا جا ئے گا چاہے وہ کسی بھی پارٹی سے تعلق ہے #