پاکستان پر 70سالوں سے معاشی دہشتگرد قابض ہیں:محمود الحسن

پاکستان پر 70سالوں سے معاشی دہشتگرد قابض ہیں:محمود الحسن

صوابی( بیورورپورٹ )جماعت اسلامی کے ضلعی امیرمحمودالحسن اورجے آئی یوتھ ضلعی صوابی کے صدرظفربخاؔ ری نے کہا ہے کہ پاکستان پر 70سال سے معاشی دہشتگردقابض ہیں جنھوں نے پاکستان کو75ارب ڈالر کا مقروض بنادیا ہے جس کے نتیجے میں تعلیم صحت بے روزگاری اورمحرومیوں میں اضافہ ہواہے اور ملک کے45فی صد لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسیوں اور کرپشن کی وجہ سے پی ٹی وی موٹرویز اور ائیرپورٹس کو گروی رکھ دیاگیا ہے جبکہ حکمران یہی قرضے لے کراپنے اکاؤنٹس میں واپس جمع کرادیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے دوبیان کے نومنتخب جے آئی یوتھ کابینہ کی تقریب حلف برداری کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر درجنوں افراد نے اپنے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔محمودالحسن نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی ان کا مزیدکہناتھا کہ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکی قید میں ہے مانھوں نے کہا کہ نیب کی مثال دھوبی گھاٹ کی ہے جو پلی بارگین کے ذریعے بڑے بڑے ڈاکوؤں کے داغ دھوکر کلین چٹ دے کر انھیں معاشرے میں سفید پوشی کا سرٹیفیکیٹ جاری کرتی ہے۔انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 60ہزارافراد ہلاک ہوئے ہیں مگر ان معاشی دہشتگردوں کے نرغے میں آکر پاکستان کے20کروڑ عوام انتہائی سخت زندگی گزار رہے ہیں انھوں نے کہاکہ2018جماعت اسلامی کی جیت کا سال ہوگاان انتخابات میں ان لوگوں کی ضماتیں ضبط کردیں گے جو نئے ناموں اورنئے جھنڈوں سے عوام کوڈیموکریسی کی آڑ میں ڈاکو کریسی کے ذریعے لوٹ رہے ہیں جماعت اسلامی کے نوجوانوں کی قوت سے پاکستان کو کرپشنستان بنانے والوں کایوم احتساب آنے والا ہے۔انھوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ اور ہماراقومی لباس ذلت اور بے توقیری کی علامت سمجھا جاتا ہے لیڈرز کی آڑ میں ڈیلرز جن کی سیاست کا مقصد کرپشن اور اپنے جاگیریں بناناہے جنھوں نے آج تک نوجوانوں کو اپنی پارٹیوں میں کوئی مقام اورحیثیت نہیں دی کیونکہ وہ خوف زدہ ہیں کہ اگر ان نوجوانوں کو ان کا جائز مقام دیا گیا تو یہ لوگ ان کی خاندانی سیاست کا جنازہ نکال دیں گے۔ایسے موقع پر جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے ملک کے13کروڑ نوجوانوں کو اپنے اندر سمونے اور ملکی سیاست میں اپنا کرداراد اکرنے کا موقع دیا ہے جماعت اسلامی کی پاک صاف اور بے داغ قیادت جس کے غیر بھی معترف ہیں اورجس کی سند پاکستان کی سب سے اعلٰی عدلیہ نے بھی اپنے ریمارکس کے ذریعے دی ہے صرف یہی ویژنری قیادت پاکستان سے جہالت کے اندھیرے ختم کرسکتی ہے اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک جدیداسلامی فلاحی ریاست بنا سکتی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...