بٹ خیلہ ،اماندرہ کے سینکڑوں افراد اے این پی میں شامل

بٹ خیلہ ،اماندرہ کے سینکڑوں افراد اے این پی میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)یونین کونسل الاڈھنڈ اماندرہ میں میں سینکڑوں افراد عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے ۔اس سلسلے میں گزشتہ روزیونین کونسل الاڈھنڈ میں اماندرہ شگئی کے مقام پر ایک شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں تحصیل اراکین اورپارٹی کے کارکنوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی ۔اس موقع پرمختلف سیاسی پارٹیوں کے سینکڑوں کارکن مستعفی ہوکرعوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے ۔ضلعی جنرل سیکرٹری اعجازعلی خان نے نئے شامل ہونے والے کارکنوں میں اے این پی کے سرخ ٹوپیاں پہنادی گئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعجازعلی خان نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی مالاکنڈمیں روزبروزترقی کے راہ پرگامزن ہوگئی ہے اورپارٹی کے کارکنوں کے دن رات محنت کی وجہ سے روزبروزشمولیت کاسلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ خبیر پختونخواکے عوام نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران نیازی کوعزت دیکرخیبرپختونخواکے این اے ون سے بھاری اکثریت سے منتخب کیامگربعدازاں انہوں نے پنجاب کوفتح کرنے کیلئے پشاورکے سیٹ کوچھوڑکرپنجاب چلے گئے ۔انہوں نے کہاکہ تین سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجودکوئی بھی تبدیلی نہیں لائی گئی اورساراوقت دھرنوں میں ضائع کیا۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام نے ان کودھرنوں کیلئے نہیں عوام کے خدمت کیلئے ووٹ دیاتھا۔انہوں نے کہاکہ ہمارامقامی ایم پی کے کا رکردگی صرف اورصرف گلی کوچوں میں کریانہ سٹوروں سے چاکلیٹ کھانے تک محدود ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اورعمران خان میں کوئی بھی فرق نہیں ہے دونوں پنجاب کی ترقی کے بات کرتے ہیں اورپختونوں کوصرف اورصرف قربانی کابکرابنانے کیلئے رکھے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والوں کے پاس ڈی چوک میں مہینوں دھرنے تک اخراجات کیلئے پیسے کہاں سے آئی ہے؟کیاوہ یہودیوں کے ایجنٹ نہیں ہے؟اوردھرنااس وقت ختم کیاجب دہشت گردوں نے پشاورارمی پبلک سکول پرحملہ کیاجس میں ایک سوپچاس سے زیادہ بچے شہیدہوگئے جوانتہائی شرم کی بات ہے۔انہوں نے کہاکہ باچاخان اورہمارے دیگرراہنماؤں نے پختونوں کیلئے 33سال تک قیدوبندکی صعوبتین برداشت کئے ہیں ۔باچاخان چارسدہ کاسب سے بڑاخان تھاان کی جدوجہدصرف اورصرف پختون قوم کیلئے تھاتاکہ وہ ترقی کے راہ پرگامزن ہوجائیں ۔انہوں نے کہاکہ روٹی اورکپڑامکان دینے کے دعوے جھوٹ کاپلندہ ہے کیونکہ جس مزدورنے مزدوری نہیں کی ہے کوئی بھی شخص ان کوکپڑااورمکان نہیں دیگا۔ان کوبھی عوام نے بھاری اکثریت سے ووٹ دیکرمنتخب کیاتھا ان کی کارکردگی سب کے سامنے ہیں منتخب ہونے کے بعد موبائل فون بندکرکے یہاں پرچند لوگوں کے ذریعے سودابازی کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ مذہب کے نام پرسیاست کرنے والے بھی عوام کے سامنے ہیں انہوں نے بھی یہاں کے عوام کودھوکہ دیکرقران کے نام پرعوام سے ووٹ لیکرپھراپنے تمام دعوے بھول گئے اوراسلام آباد کے روشنیوں میں گم ہوگئے تھے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے ملاکنڈڈویژن کے دورے کے موقع پریہاں کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیاتھاکیونکہ ان کامالاکنڈڈویژن سے کوئی بھی تعلق نہیں ہے ان کی نظریں صرف اورصرف پنجاب پرلگی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم عوام کی خدمت کیلئے میدان میں نکلے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 2018کے الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی کلین سویپ کریگی ۔اوراب کوئی بھی سیاستدان عوام کودھوکہ نہیں دیں گے اب تمام لوگ بیدارہوچکے ہیں وہ کسی کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی میں نئے شامل ہونے والے کارکنوں کوکھبی بھی مایوس نہیں کریں گے ۔جلسے کوسیکورٹی فراہم کرنے ہم ڈپٹی کمشنر مالاکنڈصوبیدارمیجرملاکنڈلیویز اورلیویز کے مقامی اہلکاروں کاشکریہ اداکرتے ہیں ۔