عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا ،فضل شکور

عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا ،فضل شکور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ) اپنے حلقہ نیابت میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھا کر عوامی امنگوں اور اعتماد کا مظہر بنونگا۔اپنی سیاسی وابستگی کا بھرم رکھ کر سیاست اور پختون روایات کی پاسداری کرونگا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے چارسدہ میں ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کرکے چارسدہ کے عوام کی زندگی میں بہتر ی لانے کیلئے قدم اٹھایا ہے ۔ علمائے حق کے ساتھ رہ کر سیاسی میدان میں عوام کی خدمت کیلئے جدو جہد جاری رکھونگا۔دورہ چارسدہ کے موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر ویز خٹک کی مہمانوازی کرکے سیاسی رواداری اور ہم آہنگی کیلئے دیگر سیاسی رہنماء کیلئے راہ متعین ملک و قوم کی ترقی کیلئے تمام سیاسی رہنماء اپنی رنجشیں بھلا کر افہام و تفہیم کی فضا پیدا کریں۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی فضل شکور خان نے چارسدہ ٹاؤن معروف خیل میں بجلی ٹرانسفارمر اور دیگر بجلی تنصیبات کے پیکج کے تکمیل کے بعد معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی غلام اکبر کی رہائش پر استقبالیہ سے خطاب کر تے ہوئے کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی کے 17کے عوام نے مجھ پر مسلسل اور بلا جھجھک اعتماد کرکے سیاست کی بجائے عملی کام کرنے والوں کو آگے لائے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ چارسدہ کے عوام کے معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھاتا رہو نگااور صوبائی حکومت کے علاوہ مرکزی حکومت اور دیگر اداروں سے ترقیاتی پراجیکٹس کے ذریعے ترقی کے راہ پر گامزن ہونگے ۔ استقبالیہ میں تاجر اتحاد کے جنرل سیکرٹری حبیب ، تحریک انصاف کے سرگرم رہنماء اجمل خان درانی ، ممتاز سماجی شخصیت حاجی غلام اکبر ، حاجی شاکر ، عبداللہ ، سید علی شاہ ، ناصر علی شاہ ، قادر خان ، ہادی گل استاذ، جعفر خان اور دیگر بھی موجو دتھے ۔ فضل شکور خان نے مزید کہا کہ اپنی سیاسی وابستگی کا بھرم رکھ کر سیاست اور پختون روایات کی پاسداری کرونگا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے چارسدہ میں ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کرکے چارسدہ کے عوام کی زندگی میں بہتر ی لانے کیلئے قدم اٹھایا ہے ۔ علمائے حق کے ساتھ رہ کر سیاسی میدان میں عوام کی خدمت کیلئے جدو جہد جاری رکھونگا۔دورہ چارسدہ کے موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر ویز خٹک کی مہمانوازی کرکے سیاسی رواداری اور ہم آہنگی کیلئے دیگر سیاسی رہنماء کیلئے راہ متعین ملک و قوم کی ترقی کیلئے تمام سیاسی رہنماء اپنی رنجشیں بھلا کر افہام و تفہیم کی فضا پیدا کریں۔