پنجاب حکومت قبائلی عوام کو تنگ کرنے سے گریز کرے ،نثار مہمند

پنجاب حکومت قبائلی عوام کو تنگ کرنے سے گریز کرے ،نثار مہمند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر( نمائندہ خصوصی)حکومت غریب اور محنت کش قبائلی غریب عوام کو تنگ نہ کریں قبائلی عوام پہلے سے دہشت گردی کا شکار ہے جو کہ محنت مزدوری کے غرض سے پنجاب کے مختلف شہروں میں محنت مزدوری کر ہے ہیں اگر وفاقی حکومت ان کو اپنے علاقے میں مزدوری کے مواقع فراہم نہیں کر سکتی تو ان کو حراساں کرنا بند کریں ۔ ان خیالات کا اظہار مہمند ایجنسی عوامی نیشنل پارٹی اور فاٹا سیاسی اتحاد کے صدر نثار مہمند نے شبقدر میڈیا سنٹر کے صحافیوں سے کی انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اورملک کے دیگر شہروں میں غیورقبائلی عوام کو بے جا تنگ کرنا بند کریں انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام نے ہمیشہ ملک و قوم کی حاطر اپنے جانوں کے نظرانے دےئے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی سب سے زیادہ متاثر لوگ قبائلی عوام ہیں اس لئے قبائلی عوام کے ساتھ حکومت کی جانب سے یہ امتیازی سلوک فوری طور پر بند کی جائے اور ان کو اپنے ہی علاقوں میں روز گار کے مواقع فراہم کئے جائے پختون پر آمن قوم ہے اور دہشت گردی کے نام پر ملک میں مزید انتشار نہ پھیلایا جائے ۔