صوابی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا جوڈیشل لاک اپ کا دورہ

صوابی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا جوڈیشل لاک اپ کا دورہ

صوابی( بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صوابی عادل خان اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکیل اعظم نے جمعہ کے روز جوڈیشل لاک اپ صوابی کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے ۔ صوابی جیل میں اس وقت قیدیوں کی تعداد 459ہے انہوں نے جیل کے اندر کھانہ چیک کر نے کے علاوہ ہسپتال اور خواتین بار کا بھی معائنہ کیا اور جیل کے ہسپتال میں ضروری ادویات کی فراہمی کا یقین دلایا انہوں نے کہا کہ فوری اور سستے انصاف کے حصول کے لئے عدلیہ بھر پور کر دار ادا کر رہا ہے سپرنٹینڈنٹ جیل مسعود خٹک اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ محمد خالد خان بھی اس موقع پر موجود تھے#

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...