سوات پی کے 82 شاہ ڈھیرئ روڈ کے تعمیراتی کام کا افتتاح
پشاور( سٹاف رپورٹر )سوات کے حلقہ پی کے 82 میں کروڑوں روپے کے منصوبے شاہ ڈھیرئ روڈ کے تعمیراتی کام کا باقاعدہ افتتاح کر دیا وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹرامجد علی نے 9 کلو میٹر سڑک کے تعمیراتی کام کا افتتاح کردیا ، تعمیراتی کام دس مہینوں میں مکمل ہوگا ، ماضی میں اس اہم شاہراہ کو نظر انداز کیاجاتارہا ، تحریک انصاف کے موجودہ دور حکومت میں عوام کا اس اہم مسئلے کو حل کردیاگیا ، عوام کا دیرینہ مسئلے حل ہونے سے علاقے کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، تفصیلات کے مطابق سوات کے حلقہ پی کے 82 کے نصرت شاہ ڈھرئ روڈ کی خستہ حالی کے باعث علاقے کے عوام کوآمدورفت میں شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرناپڑتا تھا ، جبکہ ماضی کے حکومت میں اس علاقے سے تعلق رکھنے والے دو ممبران بھی حکومت میں رہنے کے باوجود یہ مسئلہ جوں کا توں رہا ، تاہم حلقہ پی کے 82 سے تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹرامجد کا میابی کے بعد اس سڑک کی تعمیر کے لئے بیس کروڑ روپے منظو ر کرانے اوریہ پہلا منصوبہ ہے جس کاافتتاح سے پہلے تعمیراتی کام کاآغاز ہوگیا ہے ، تاہم وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹرامجد نے نصرت چوک میں مذکورہ سڑک کی تعمیراتی کام کاباقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر ممبر ان قومی اسمبلی مراد سعید اور علی محمد خان بھی موجود تھے ، ڈاکٹر امجد نے اس بڑے منصوبے کا افتتاح کرکے علاقے کے عوام کو درپیش اس اہم مسئلے کو حل کردیا ہے ، جس پر علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، اس موقع پر ڈاکٹر امجد نے حکام پر واضح کیا کہ کام کے معیار میں کسی قسم کی غفلت اور ناقص میٹرئیل استعمال کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ، انہوں نے کہاکہ ماضی میں اس علاقے سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی نے بھی اس اہم مسئلے کوحل نہیں کیا ، انہوں نے کہاکہ ہم نے عوام کی مشکل کومد نظر رکھتے ہوئے اس منصوبے کے لئے خطیر رقم منظور کی تھی۔