شبقدر میں جرگہ کی کوششیں بارآور ،دشمنی دوستی میں تبدیل

شبقدر میں جرگہ کی کوششیں بارآور ،دشمنی دوستی میں تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر( نمائندہ خصوصی )شبقدرکے علاقہ کانگڑہ میں دیرینہ دشمنی جرگہ کے کوششوں سے دوستی میں تبدیل ، جرگہ نے دونوں فریقین کو بغل گیر کرکے آئندہ کیلئے پرامن اور بھائیوں کی طرح زندگی گزارنے پرآمادہ کیا، جرگہ نے دونوں فریقین سے قران پاک پر خلف لیا، علاقہ کے کثیر تعداد میں علماء ، عمائیدین علاقہ کی شرکت، دشمنی کے خاتمہ سے علاقہ میں امن کی فضاء بہتر ہوجائیگی، تفصیلات کے مطابق شبقدر میں فریق اول میاں شیر قادر ایڈوکیٹ وغیرہ، اورفریق دوم نیاز محمد ۔سیار محمد کے درمیان قتل مقاتلے پر دشمنی چل آرہی تھی، جس سے علاقہ کے امن کو خطرات لاحق ہوگئی تھے، جرگہ ممبران شہر یار خان پختون یار او میاں ظاہر شاہ نے فریقین سے واک اختیار لیا اور باآالاخر فریقین کے درمیان قران پاک پر خلف لے کر ان کا راضی نامہ کیا گیا، فریقین ایک دوسرے سے بغل گیر ہوگئے اور دونوں فریقین نے آئند کیلئے بھائیوں کی طرح زندگی گزارنے کا عہد کیا، اس موقع پر جرگہ ممبران شہر یار خان پختون یار او میاں ظاہر شاہ ور دیگر نے کہا کہ شبقدر کی پرامن فضاء کو مزید پرامن بنائینگے، اور علاقہ سے دشمنیوں کا خاتمہ کرکے پر آمن علاقہ بنائینگے، انہوں نے تمام فریقین کو جرگہ کو کامیاب بنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ دشمنیو ں سے کچھ حاصل نہیں ہوتا بلکہ اس سے اب تک کئی خاندان تباہ ہوچکیں ان کے بچوں کا مستقبل تاریک ہوجاتا ہے اس لئے تمام لوگوں کو اس سلسلے میں آگے آنا چاہئے اور تمام تنازعات کا جرگہ اور اپنے مضبو ط رسم رواج کے مطابق خل تلاش کرنا چاہئے