طور بنگش قبائل ’’ردالفساد‘‘میں فورسز کا بھرپور ساتھ دینگے :علامہ فدا مظاہری

طور بنگش قبائل ’’ردالفساد‘‘میں فورسز کا بھرپور ساتھ دینگے :علامہ فدا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پارا چنار ( نمائندہ پاکستان )مرکزی جامعہ مسجد پاراچنار کے خطیب علامہ فدا مظاہری صاحب نے کہا ہے کہ طوری بنگش قبائل آپریشن ردالفسادمیں فورسز کا بھر پور ساتھ دیں گے اور لوگوں سے اپیل کی کہ مشتبہ افراد اور دہشت گردوں پر کھڑی نظر رکھیں پاراچنار میں نماز جمعہ کے اجتماع کے بعد طوری بنگش قبائل کے عمائدین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خطیب جامع مسجد پاراچنار علامہ فدا حسین مظاہر نے کہا کہ فورسز کی قربانیوں کی وجہ سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ھے اور آپریشن ردالفساد کے ذریعے بچے کچے دہشت گردوں کا بھی مکمل خاتمہ ہوجائے گا اس آپریشن میں کرم ایجنسی کے طوری بنگش قبائل بھی فورسز کا بھر پور ساتھ دیں گے علامہ فدا مظاہری کا کہنا تھا کہ قبائل شہر اور اپنے اپنے علاقوں میں مشتبہ افراد اور دہشت گردوں پر کھڑی نظر رکھیں اور ضرورت پڑنے پر فورسز کے ساتھ رابطے میں رہیں ملک میں جاری دہشت گردی کی تازہ لہر کے بعد کرم ایجنسی پاک افغان سرحد آٹھ روزسے بند ہے اور پاراچنار شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں اور لوگوں کی باقاعدہ تلاشی لی جارہی ہے