صوبہ میں قیام امن کے بعد ترقیاتی منصوبے شروع کر دیئے ہیں:گورنر سندھ

صوبہ میں قیام امن کے بعد ترقیاتی منصوبے شروع کر دیئے ہیں:گورنر سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ محمد زبیر سے پا ک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون کی قیادت میں تین رکنی وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ وفد میں وسیم آفتاب اور آصف حسنین بھی شامل تھے ۔ ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ میں قیام امن ، ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاکرنے کے لئے صوبہ کی تمام سیاسی قوتوں رابطہ کررہا ہوں تاکہ صوبہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جاسکیں ، صوبہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں قیام امن کے بعد ترقیاتی منصوبے شروع کردیئے ہیں جبکہ متعدد پر کام جاری ہے کراچی کے دیرینہ مسئلہ فراہمی آب کے عظیم الشان منصوبہ K-IV پر تیزی سے کام جاری ہے وزیر اعظم پاکستان K-IV منصوبہ کو اگلے برس کے آخر تک مکمل کرنے کے لئے ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں کیونکہ صوبہ کی ترقی کے لئے وزیر اعظم ترجیحی بنیادوں پر کام کررہے ہیں جبکہ صوبائی حکومت بھی اس ضمن میں بھرپور کاوشیں بروئے کار لارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت گورنر سندھ میری پوری کوشش ہے کہ وفاق اور صوبہ مل کر عوام کی بھرپور خدمت کریں وفاقی و صوبائی تعاون سے ہی عوامی مسائل جلد حل ہو سکتے ہیں ۔ ملاقات میں وفد نے گورنر سندھ کو صوبہ اور شہر کے وسیع تر مفاد میں مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کر ائی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...