پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں کلین سوئپ کرے گی ،بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں کلین سوئپ کرے گی ،بلاول بھٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی آئندہ عام انتخابات میں کراچی میں بھی کلین سوئیپ کرے گی اس لئے جیالے شہر میں اس عظیم الشان کامیابی کی ابھی سے تیاریاں کریں ۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کوبلاول ہاؤس میں کراچی ڈویڑن کے تمام اضلاع کے عہدوں کے لیے امیدواروں سے انٹرویوز کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاروں صوبوں میں مقبول عوامی جماعت ہے جس نے ہمیشہ جمہوریت اور عوام کے حقوق کے لئے جدجہد کی ہے اور اسی جدو جہد کے نتیجے میں لوگ مسلسل اس کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کو کراچی سے بھی شاندار کامیابی ملے گی۔امیدواروں کے انٹرویوز کے موقع پر چیئرمین کی معاونت کے لئے سینئر پارٹی رہنما سیدخورشید احمدشاہ، فریال تالپور، سید قائم علی شاہ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، نثار احمد کھوڑو، وقار مہدی، سینیٹر عاجز دھامراہ، مولا بخش چانڈیو، راشد ربانی اور دیگر رہنما موجود بھی موجود تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...