کاسابلانکا، اشتیاق بیگ کی مراکش فیڈریشن کے صدر سے ملاقات

کاسابلانکا، اشتیاق بیگ کی مراکش فیڈریشن کے صدر سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نائب صدر اور مراکش کے اعزازی قونصل جنرل اشتیاق بیگ نے گزشتہ روز مراکش کے شہر کاسابلانکا میں فیڈریشن آف مراکش چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر مصطفی امہال سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مراکش فیڈریشن کے صدر نے FPCCI کے وفد کو مراکش آنے کی دعوت بھی دی۔ میٹنگ میں مراکش میں پاکستان کے سفیر نادر چوہدری، کمرشل قونصلر وقار عظیم، پاکستانی سفارتخانے اور مراکش چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ دوران ملاقات پاکستان اور مراکش کے مابین باہمی و تجارتی تعلقات، مراکش میں ہونے والے سنگل کنٹری ایگزی بیشن میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش، FPCCI کے اعلیٰ سطح وفد کے دورہ مراکش اور دونوں ممالک کے مابین تجارت و سیاحت کو فروغ دینے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔