سینیٹر پروفیسر ساجد میر آج کراچی پہنچیں گے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث سندھ کے ترجمان حافظ شاہان احمد کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر دو روزہ دورے پر آج شام کراچی پہنچ رہے ہیں ۔ وہ کل 26 فروری صبح دس بجے ادارہ فروغ قرآن و سنت ناظم آباد میں مرکزی جمعیت اہلحدیث سندھ کی شوریٰ ضلعی ناظمین کے مشترکہ اہم اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ترجمان کے مطابق وہ مختلف حکومتی و سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں کے علاوہ کراچی پریس کلب میں ملکی صورتحال پر صحافیوں سے تبادلہ خیال بھی کریں گے ۔ وہ پیر کی شام علمائے اکرام اور معززین کے ساتھ ایک خصوصی نشست بھی خطاب کریں گے ۔