آصف علی زرداری سے انور سیف اللہ خان کی ملاقات
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹریشن کے صدر آصف علی زرداری سے سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر پٹرولیم انور سیف اللہ خان نے جمعہ کو بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی ۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔