عرفان اللہ مروت پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے

عرفان اللہ مروت پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ( ن) سندھ کے رہنما عرفان اللہ مروت پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو مسلم لیگ (ن) کے رہنماعرفان اللہ مروت نے بلاول ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔بعدازاں میڈیا سے بات چیت میں عرفان اللہ مروت نے کہاکہ ن لیگ سے بیزار آ گیا ہوں ،نوازشریف کی سندھ میں کوئی دلچسپی نہیں اس لئے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف سے رفاقت کافی وقت پہلے ختم ہوچکی تھی۔اب عوامی مسائل کیلئے اپناسیاسی سفر پیپلزپارٹی سے شروع کروں گا۔انہوں نے کہاکہ سابق صدر سے ایک گھنٹے سے زائد ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ہے ۔