مکان کی چھت سے گر کر 15 سالہ نوجوان جاں بحق

مکان کی چھت سے گر کر 15 سالہ نوجوان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر) مکان کی چھت سے گر کر 15 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ایدھی ریسکیوکے مطابق کلفٹن کے علاقے تین تلوار میں 15 سالہ نور محمد کام کرنے کی غرض سے مکان کی چھت پر چڑھنے کی کوشش کر رہا تھا اس دوران اس کا پاؤں پھسل گیا جس کے نتیجے میں وہ نیچے گر گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ نور محمد کی میت کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔