گومل یونیورسٹی کے اساتذہ کو فوقیت حاصل ہے ،ڈاکٹر محمد سرور

گومل یونیورسٹی کے اساتذہ کو فوقیت حاصل ہے ،ڈاکٹر محمد سرور

ڈیرہ اسما عیل خان(بیورورپورٹ)گومل یو نیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے کہا ہے کہ گومل یو نیورسٹی میں اساتذہ کو فوقیت دی جا رہی ہے ایڈ منسٹریشن کی زمہ داری اساتذہ اور طلبہ کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہے اب اساتذہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں اور اس مادرعلمی کی عظمت رفتہ کی بحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ان خیالات کااظہار انہوں نے فیڈریشن آف آل پاکستان یو نیورسٹیز اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد ہمایوں سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے گواسا گومل یو نیورسٹی کے نائب صد ڈاکٹر محمد اقبال اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شکیب اللہ کی قیادت میں ان سے ملاقات کی گومل یو نیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بختیار خٹک بھی اس موقع پر موجود تھے، وائس چانسلر نے کہا کہ مجھے ایک استاد ہونے پر فخر ہے اور میری یہ کوشش ہے کہ گومل یو نیورسٹی کے اساتذہ کو بھر پور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی نمائندہ تنظیمیں اساتذہ کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ اداروں کی تعلیمی اور تحقیقی ترقی کو بھی یقینی بنانے میں بھرپور کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، انہوں نے کہا کہ گومل یو نیورسٹی کے اساتذہ کی بے چینی اور محرومیوں کا مجھے بھرپور ادراک ہے اور یو نیورسٹی کے چانسلر گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا اور وزیر اعلی خیبرپختونخواہ پرویز خان خٹک کے ساتھ اس ضمن میں ہم بھر پور رابطے میں ہیں تاکہ مسائل حل ہوں ، اس موقع پر فپواسا کے صدر نے کہاکہ فپواسا گومل یو نیورسٹی کے مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کو تیار ہے جس پر وائس چانسلر نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشا اللہ ہم سب متحد ہوکر ایک ٹیم کی صورت میں اس ادارہ اور اس کے ملازمین کی بہبود کے لیئے کوشاں رہیں گے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...