نیشنل ایکشن پلان کا از سر نو جائزہ لینا ناگزیر ہے ،عبدالوسع

نیشنل ایکشن پلان کا از سر نو جائزہ لینا ناگزیر ہے ،عبدالوسع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ( بیورو رپورٹ) حکومت سیاسی قیادت سے مل کر نیشنل ایکشن پلان کا از سر نو جائزہ لے۔ وفاقی حکومت فرنٹےئر کانسٹیبلری کے خدمات صوبے کو واپس کراکے جنگ زدہ صوبے میں امن و امان کی بقا کیلئے راہ ہموار کرے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے پی کے جنرل سیکرٹری عبدالوسع نے مرکز اسلامی میں ارکان کے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کی ہے ۔ اس موقع پر ضلعی ا میر محمد ریاض خان ،جنرل سیکرٹری سیف اللہ خان درانی اور محمد ارشد خان نے بھی خطاب کیا ۔مقررین نے تنگی کچہری واقعہ کی مذمت کی ۔ شہداء کی ایصال ثواب اور زحمیوں کی صحت یابی کیلئے اجتماعی دعا کی ۔ مقررین نے کہاکہ حکومت تمام سیاسی قیادت کو لیکر نیشنل ایکشن پلان کا از سر نو جائزہ لے۔ سانحہ تنگی میں پولیس کی کار کر دگی کو سہراتے ہوئے مقررین نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے والے شیر دل اور دلیر پولیس جوانوں کو پروموشن اور نقد انعامات دی جائے تاکہ پولیس فورس کے جوانوں کے جذبے مزید بڑھ جائے اور دہشت گردوں کے مقابلے کیلئے اسی طرح جوانمردی سے مقابلہ کریں۔صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالوسع نے مجلس شوریٰ سے بھی خطاب کیا اور ملکی و بین الاقوامی سیاسی حالات پر بھی روشنی ڈالی ۔