سلیم شہزاد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دہشت گردوں کے علاج و معالجے کا کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ایم کیوایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کی درخواست ضمانت بھی زیر سماعت آئی۔رینجرز کے وکیل ساجد محبوب شیخ نے دلائل مکمل کرلیے ہیں جس پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔رینجرز کے وکیل نے کہا کہ سلیم شہزاد کے دستاویزات میں لکھا ہے وہ کینسر کے مریض ہیں،انہیں جیل میں طبی سہولت نہیں دی جا رہی ہے،ان کے طبی معائنے کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، اس کے ساتھ ہی کینسر کے مرض کی تصدیق کے بعد علاج کی اجازت دی جائے۔سلیم شہزاد کی درخواست ضمانت پرفیصلہ11 مارچ کو سنایا جائے گا۔سلیم شہزاد اس مقدمے میں رینجرز کے وکیل اور پولیس کے تفتیشی افسر ایک دوسرے مد مقابل ہیں، رینجرز کے وکیل کے مطابق تفتیشی افسر نے اس کیس کو شروع سے نقصان پہنچایا ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے علاج معالجے کے مقدمے میں بہت سے ناملزد ملزمان عدالت سے ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔