چارسدہ میں بھل صفائی عوام کیلئے وبال جان بن گیا

چارسدہ میں بھل صفائی عوام کیلئے وبال جان بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ) چارسدہ میں بھل صفائی مہم کے دوران نہروں اورنالوں سے نکالا گیا ملبہ شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا ۔ پر تعفن ملبے سے بد بو کے ساتھ بازاروں میں کیچڑ اور ملبوں کے ڈھیروں سے عوام کی زندگی اجیرن ۔ چارسدہ کے مختلف علاقہ جات میں بھل صفائی مہم کے دوران نہروں اور نالوں سے نکالا گیا ملبہ کئی دن سے سٹرکوں اور شاہرات پر پڑا ہے جس سے ایک طرف ٹریفک اور راہگیروں کی آمد و رفت میں مشکلات ہیں تو دوسری طرف تعفن اور بد بو سے بیماریاں پھیلنے کی قوی اندیشہ بھی ہے ۔ بازاروں میں پڑے ملبہ کوٹھکانے لگانے سے متعلقہ ٹھکیدار ان اجتناب کرکے کام چوری کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی بھی کر رہے ہیں۔ عوام نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ کام کے ٹھیکیداران کے خلاف کاروائی کی جائے اور کئی دن سے بازاروں میں پڑا ملبہ فوری اٹھا یا جائے تاکہ عوام کو اس مصیبت سے نجات مل سکے ۔ اس سلسلے میں سرڈھیری کے عوامی اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرڈھیری بازار میں مساجد کے سامنے نہر سے ملبہ نکال کر مسجد کے دیوار کے ساتھ رکھا گیا ہے جس سے نمازیوں کو تکلیف اور مسجد کی بے خرمتی کا بھی اندیشہ ہے ۔