پنجاب میں قہو ہ ،چائے اور میوہ بیچنے والوں کو دہشت گرد کہا جا رہاہے ،ریحام خان
تنگی( نمایندہ پاکستان)سینئر اینکر پرسن اور سماجی رہنماء ریحام خان نے کہا ہے کہ ملک کے دیگر اقوام کے مقابلے میں پختون قوم کی حب الوطنی مثالی ہے لیکن انتہائی دکھ کی بات ہے کہ آج پختونوں کیخلاف منظم سازش ہورہی ہے ۔پنجاب میں پختونوں کی پروفایلنگ ہو رہی ہے قہوہ ،چائے میوہ دکھائے دینے پر پختونوں کو مشکوک تصور کرنا انکے ساتھ انتہائی زیادتی ہے ۔یہ باتیں انہوں نے سانحہ تنگی کچہری کے شہداء اور زخمیوں کی عیادت کرنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیں ۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ خودکش دہماکے میں 6سالہ شہید کی ماں نے مجھ سے سوال کیا کہ یہ دہماکے کیو ں ہو رہے ہیں ہمارے کوئی غلطی ہوگی تو اس لئے یہ دہشت گردی ہو رہی ہوگی ہمیں بھی اپنے آپ کو ٹھیک کرنا پڑے گا ۔ ریحام کا کہنا تھا کہ پختون حب الوطن قوم ہے جبکہ انکو پنجاب میں قہو ہ ،چائے اور میوہ بیچنے پر دہشت گرد کہا جا رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اپنے بقا ء کی خاطر ہم سب ملکر ایک پلیٹ فارم جمع ہوکر ملک سے دہشت گردی جیسے ناسور کا خاتمہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مقابلے میں پولیس کو جدید اسلحہ سے لیس کرنا چاہیے کیونکہ پولیس فرنٹ لائن کا کردار ادا کرہی ہے ۔انہوں نے پنجاب میں پختونوں کو دہشت گرد کہنے پر سخت غم وغصے اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دیگر اقوام کے مقابلے میں پختون قوم کی حب الوطنی مثالی ہے لیکن انتہائی دکھ کی بات ہے کہ آج پختونوں کیخلاف منظم سازش ہورہی ہے۔