مئیرکراچی وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

مئیرکراچی وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے مئیر کراچی وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مئیرکراچی وسیم اختر کے پاسپورٹ کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ وسیم اختر نے کراچی میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں ایران جانے کی درخواست دائر کررکھی تھی۔ عدالت نے مئیر کراچی کو 20 لاکھ روپے کی زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے انہیں ایران جانے کی اجازت دے دی ہے۔وسیم اختر نے درخواست میں موقف اختیار کیاتھا کہ انہیں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے آئندہ ماہ تہران جانا ہے ۔وسیم اختر کا پاسپورٹ ضمانت کے وقت عدالت نے تحویل میں لیا تھا۔وسیم اختر پر دہشت گردوں کو علاج کی فراہمی میں معاونت کا الزام ہے۔عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اخترنے کہاکہ کراچی میں میگا پروجیکٹس پر کام ہورہا ہے لیکن شہر کے مئیر کو دور رکھا جارہا ہے وفاق اور صوبائی حکومت سے اپیل کی تھی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، میرا بیرون ملک جانے کا مقصد کراچی ہے، شہر کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں ہی ایران جارہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ کس طرح کام کروا رہی ہے اس کا علم نہیں، لاڑکانہ کا حال سب کے سامنے ہے، سیہون کی سیٹ ہمیشہ پیپلزپارٹی نے جیتی لیکن وہاں کوئی کام نہیں کیا گیا اور وہاں حکومت ایک اسپتال بھی نہیں بنوا سکی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...