سی پیک منصوبے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے عکاس قرار

سی پیک منصوبے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے عکاس قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلام آباد میں منعقدہ نویں پاکستان انرجی فورم میں ماہرین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری ،بین الاقوامی منصوبوں اور قابل تجدید توانائی کے حصول کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اہم قرار دیا ہے۔نویں پاکستان انرجی فورم کا انعقاد اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں شیمراک کانفرنسز انٹر نیشنل کی جانب سے کیا گیا تھا جس سے حکومتی نمائندوں، ریگولیٹرز، ایشیائی ترقیاتی بینک،امریکی سفارتخانے ،ماہرین اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے کلیدی خطاب کیا۔اس برس منعقد ہونے والی نویں پاکستان انرجی فورم کی تھیم Approaching new frontiers in Energy-sufficiency رکھی گئی تھی،ماہر معاشیات ثاقب شیرانی کا کہنا تھا کہ توانائی کا شعبہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے ،پاکستان میں توانائی سے متعلق پالیسیوں کی تشکیل ملکی صنعتی ترقی کے اعتبار سے ہونی چاہیئے ،چیئرمین واپڈا جنرل مزمل حسین(ر) نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر روشنی ڈالی ،انہوں نے بجلی کی ہر ایک تک قابل قبول قیمت پر رسائی کی ضرورت پر بھی زور دیا،امریکی سفارتخانے اسلام آبادکے انرجی افسر , Scott M. Miller نے Strategic and Regulatory Paradigm for Energy Sufficiency148, کے موضوع پر منعقدہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان میں حکومتی اور نجی شعبے کے ساتھ ملکر توانائی کے شعبے کی بہتری کیلئے کام کررہا ہے ،امریکی حکومت کے فنڈڈ پروگرام کے تحت اب تک پاکستان کے 28ملین سے زائد آبادی کو بجلی کی سہولت فراہم کی جاچکی ہے،چیف انرجی پلاننگ کمیشن آف پاکستان ارشد مقصود ملک ،خیبر پختونخواہ آئل اینڈ گیس کمپنی کے سی ای او محمد رضی الدین ،ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پاکستان werner liepach،سردار شوکت عزیز پوپلزئی ،ڈائریکٹر انرجی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ محفوظ احمد قاضی نے انرجی مکس،ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی اور تیل و گیس کی تلاش کیلئے جدت اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا،متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ کے سی ای او امجد اعوان اور ایف ایف سی کے منیجر بزنس ڈیولپمنٹ سید عمران شاہ نے بائیو ماس،ہوا،سورج اور توانائی کے دیگر متبادل ذرائع سے بجلی کے حصول کی ضرورت پر زور دیا ،قبل ازیں اپنے خطبہ استقبالیہ میں چیئرمین شیمراک کانفرنسز انٹر نیشنل رچرڈ مینن نے فورم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد ملک میں توانائی کے شعبے کی بہتری کیلئے متعلقہ اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے ،انرجی فور م میں 100سے زائد کمپنیوں کے150سے زائد وفود نے شرکت کی ۔