کراچی: شاہراہ فیصل پر 2 عمارتوں میں بم کی اطلاع

کراچی: شاہراہ فیصل پر 2 عمارتوں میں بم کی اطلاع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کی مرکزی شاہراہ، شاہراہ فیصل پر واقع 2 عمارتوں میں بم کی اطلاع موصول ہوئی۔ تلاشی کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے عمارتوں کو کلیئر قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہراہ فیصل پر بلوچ پل کے قریب 2 عمارتوں میں بم کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو طلب کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں عمارتوں کو دھمکی آمیز فون کال کے بعد فوری طور پر خالی کروایا گیا۔بعد ازاں بی ڈی ایس نے تلاشی کا عمل مکمل کر کے عمارت کو کلیئر قرار دیا۔ انچارج بی ڈی ایس نے بتایا کہ عمارت سے کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزارت داخلہ سندھ کی جانب سے کراچی کے لیے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ مختلف سیکیورٹی اداروں کو بھیجے جانے والے مراسلے کے مطابق دہشت گرد سندھ ہائیکورٹ، سندھ اسمبلی اور ایمپریس مارکیٹ کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔مراسلے میں کہا گیا تھا کہ زینب مارکیٹ سمیت ایم اے جناح روڈ پر موجود مارکیٹوں اور دو دریا پر موجود ریستورانوں کو بھی دہشت گرد حملے کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔