سانحہ تنگی کے شہداء کے بلند درجات کیلئے قرآن خوانی

سانحہ تنگی کے شہداء کے بلند درجات کیلئے قرآن خوانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ) تنگی کچہری پر دہشت گردانہ حملے میں شہداء نے اپنے خون سے تاریخ رقم کرکے مثال قائم کی ۔ شہداء کے خون کو امانت سمجھ کر پولیس فورس دہشت گردی کو بیخ سے نکالنے کیلئے مستعد رہے ۔ ان خیالات کا اظہار سانحہ تنگی کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کے اہتمام کے بعد ڈی ایس پیز نذیر خان ، افتخارشاہ ، سجاد حسین خان ، آر آئی پولیس لائن افتخار خان ، ایس ایچ او تنگی گل شید اور ایس ایچ او عمر زئی منظور نے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کی ہے ۔