تحصیل کونسل تنگی کا سانحہ تنگی کچہری کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام

تحصیل کونسل تنگی کا سانحہ تنگی کچہری کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا ...

تنگی(نمائندہ پاکستان)تحصیل کونسل تنگی کا سانحہ تنگی کچہری کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا اس حوالے سے گزشتہ روز تحصیل تنگی ناظم یحییٰ جان مہمندکے آفس میں ایک تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں تحصیل تنگی کے تمام منتخب بلدیاتی ممبران ،اے سی تنگی محمد علی خان ،اے اے سی یوسف علی مہمند ،ٹی ایم او تنگی سمیت دیگر عملہ نے شرکت کی ۔اس موقع پر سانحہ تنگی کچہری کے شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کے جلد صحتیابی کیلئے حصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر تحصیل تنگی ناظم یحییٰ جان مہمند کا کہنا تھا کہ اس المنا ک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس مشکل گھڑی میں ہم اپنی عوام کیساتھ کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم دشمن کو اپنے مزموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے جسکے لئے کسی بھی قربانی دریع نہیں کیا جائیگا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...