پولیس سیکورٹی کی آڑ میں سرکاری ملازمین کو تنگ کرنے سے گریز کرے ،وزیر زادہ

پولیس سیکورٹی کی آڑ میں سرکاری ملازمین کو تنگ کرنے سے گریز کرے ،وزیر زادہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)آل ایمپلائیز کوآرڈینیشن کونسل کے چئیر مین اور کلرکس ایسوسی ایشن کے صدر وزیر ذادہ نے کہاہے کہ بونیر میں پولیس سیکورٹی کے نام پر سرکاری ملازمین کو بے جا تنگ نہ کرے ۔بونیر کے ہزاروں سرکاری ملازمین کی موٹر سائیکل اور انکے زیر استعمال گاڑیوں کو کچہری ،سیکرٹریٹ ،ڈی سی افس اور دیگر سرکاری اداروں میں داخل نہیں ہو نے دیتے جس سے سرکاری ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔اس سلسلے میں بہت جلد ڈی سی بونیر ،ضلع ناظم اور ضلع نائب ناظم سے ملاقات کرکے سرکاری ملازمین کی خدشات سے اگاہ کروں گا ۔ایک ملاقات کے دوران وزیر ذادہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تعداد ہزاروں میں ہے اور وہ دور دراز علاقوں سے موٹر سائیکلوں ،اور ذاتی گاڑیوں میں دفاتر اتے ہے ۔مگر جب وہ کچہری ،ڈی سی افس ،ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ یا دیگر محکموں میں اپنے فرائیض کی انجام دہی کے لئے اتے ہے تو گیٹ پر کھڑا سپاہی انہیں روک کر گاڑی باہر پارک کرنے کو کہتے ہے اور انہیں بتاتے ہے کہ اندر جانے کے لئے وہ مخصوص ٹوکن بنائے انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار انہیں خوب پہچانتے ہے مگر اس کے باوجود انہیں کہا جاتاہے کہ ڈی پی او کی جانب سے آرڈر ہے کہ کسی بھی گاڑی کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہے ،وزیر ذادہ نے کہا کہ ہم ڈیوٹی کرے یا ٹوکن بنانے کے چکروں میں دفاتر کے چکر لگائے ،جو ملازم جس محکمہ میں ڈٰیوٹی کرتا ہوں اسکے محکمہ کے افیسر انہیں ٹوکن مہیا کرے ۔تاکہ وہ پولیس کے بے جا تنگ ہونے سے بچ سکے ،صدر نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بونیر ،ضلع ناظم اور ضلع نائب ناظم سے ملاقات کرکے انہیں ساری صورت حال سے اگاہ کریں گے ۔اگر پھر بھی موجودہ صورت حال پر سنجیدگی سے غور نہیں کیا گیا تو ضلع بھر کے تمام سرکاری ملازمین مل کر ائندہ الائحہ عمل کا اعلان کریں گے ،ہم سیکورٹی کی خاطر پولیس کے ساتھ ہر قسم تعاون کرنے کو تیار ہے مگر پولیس کی جانب سے اپنی تذلیل برداشت نہیں کریں گے ۔بونیر کے سیکورٹی حالات اتنے بھی خراب نہیں ہے جتنے بونیر پولیس نے بے جا اقدامات کررکھے ہیں ۔پولیس کو چاہئے کہ وہ جیسے پہچانتے ہے ان کو بے جا تنگ نہ کرے اور نہ اسکے گاڑٰیوں کو باہر سڑکوں پر کھڑا کرے ۔