عمران خان نااہلی ریفرنس کے خلاف لارجز بنچ تشکیل دینے کی درخواست خارج

عمران خان نااہلی ریفرنس کے خلاف لارجز بنچ تشکیل دینے کی درخواست خارج

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن میں زیر التوا ریفرنس کے خلاف لارجز بنچ تشکیل دینے کی درخواست خارج کر دی۔ جمعہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس محمد انور خان کاسی نے عمران خان کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا ۔ عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ معاملے پر لارجر بنچ بنانے کی ضرورت نہیں۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے لارجر بنچ تشکیل دینے کی درخواست دائر کی تھی۔

مزید : ملتان صفحہ اول


loading...