پختون قوم کی پکڑ دھکڑ سے دہشتگردی کو ہوا ملی ،حمید اللہ جان
باڑہ(نامہ نگار)حالیہ دہشت گردی کی وجہ سے پنجاب میں پختون قوم کی جو تذلیل ہورہی ہے،اس سے دہشت گردی کومزید ہوا مل رہی ہے، سابق وفاقی وازیر حمید اللہ جان نے اپنے رہا ئش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گرشتہ روز پنجاب سمت پورے ملک میں پختونوں کیخلاف پولیس پکڑ دھکڑ اور امتیازی سلوک کا نشانہ بنانے پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایسا اقدامات سے قوموں کے درمیان نفرت پیدا ہورہی ہیں اور ایسا کرنے والے دہشگردوں کی مدد کر رہے ہے۔ پنجاب اور سندھ کے یورسٹیوں میں پرھنے والے پختون طلباء کے ساتھ امتیازی رویہ بند کیا جائے ۔پختونوں کے ساتھ جو ظلم پنجاب اور سندھ میں جاری ہے اگر اسے نہ روکا گیا تو اس سے ملک میں اور نفرت پیدا ہو جائگا اور دہشت گردی کو اورہوا مل جائیگی، پختونوں کے سیاسی ٹھکہ داران فاٹا کے انضمام کے باتیں تو کرتے ہیں لیکن جب پختونوں پر مشکل وقت آیا تو اے این پی اور قومی و طن پارٹی خاموش تماشیاں بن بیٹھے ہیں اورموجود فاٹا پارلمنٹرین کی خاموشی پختونوں قوم کے ساتھ کھلم کھلا دشمنی ظاہر کررہی ہیں ۔انہوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پختون قوم نے سب زیادہ جانی ومالی قربانی دی ہیں، جس سے حکومت منہ موڑدیا ۔ایک طرف دہشت گردی نے پختون قوم کو متاثر کیا ہیں،تو دوسری طرف معصوم پختونوں کو بے جا پولیس پکڑکر اور اذیت میں ڈال رہے ہے، پولیس تو عوام کی اصلاح کیلئے بنائی گئی ہے نہ کے عوام کو تنگ کرنے کیلئے۔حکومت نے پختونوں کیخلاف نفرت انگیز رویہ ترک نہ کیا،حکومت کی اقدامات دہشتگردی کے مدد کاربن جائے گئی۔ ہم پختون ملک میں دھماکوں کی شدیدمزمت کرتے ہے، حکومت کو اس سنگین مسئلے پر سنجیدگی سے غور کرنا ہو گا۔ ، خیبر پختونحواہ کی وزیر اعلی کو چاہیے کہ وہ سندھ اور پنجاب کا دورہ کرکے وہاں کے وزیر ئے اعلی بات کر ے جس سے وہاں رہنے والوں پختونوں کی داد رسی کی جاسکے۔۔