مشیر محب اللہ خان کی والدہ کی وفات پر تعزیت جاری

مشیر محب اللہ خان کی والدہ کی وفات پر تعزیت جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک محب اﷲ خان کی والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کیلئے تیسرے روز بھی اُنکی رہائش گاہ شور سوات میں سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقہ عوام کا تانتا بندھا رہا۔ جمعہ کے روز صوبائی وزیر برائے کھیل و ثقافت محمود خان، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے فنی تعلیم ارشد عمرزئی،معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور عارف یوسف،ممبران قومی اسمبلی علی محمد خان، جنید اکبر خان، مراد سعید، ممبران صوبائی اسمبلی بخت بیدار خان، خالد خان مہمند، سابق صوبائی وزیر ہدایت اﷲ خان کے علاوہ ضلعی و تحصیل ناظمین ، پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں اور سماجی کارکنوں و علاقہ معززین نے اپر سوات میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی محب اﷲ خان کی رہائش گاہ پر اُن سے اُنکے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔