ن لیگ کے سابق رکن سندھ اسمبلی عرفان اللہ مروت پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

ن لیگ کے سابق رکن سندھ اسمبلی عرفان اللہ مروت پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے
ن لیگ کے سابق رکن سندھ اسمبلی عرفان اللہ مروت پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن سندھ اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر عرفان اللہ مروت پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق عرفان اللہ مروت نے گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

زرداری سے ملاقات سے قبل عرفان اللہ مروت نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ سے بیزار آگیا ہوں اس لئے زرداری سے ملاقات کرنے کیلئے آیا ہوں ۔ بعدازاں رہنما ن لیگ نے پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کردیا۔قبل ازیں نبیل گبول بھی آصف زرداری سے ملاقات کرکے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کرچکے ہیں۔

مزید : کراچی


loading...