اگلے 2روز کے دوران ملک میں بارش کا امکان نہیں : محکمہ موسمیات

اگلے 2روز کے دوران ملک میں بارش کا امکان نہیں : محکمہ موسمیات
اگلے 2روز کے دوران ملک میں بارش کا امکان نہیں : محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

فورکاسٹنگ آفیسر راشد بلا ل کے مطابق اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہاتاہم کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ کوئٹہ (شیخ ماندہ 02، سمنگلی 01) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: گوپس ، استورمنفی05، کالام، دیر، پارہ چنار منفی04، مالم جبہ، بگروٹ منفی 03، راولاکوٹ منفی 02 ، سکردو ، قلات میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ لاہور میں کم سے کم 09، کراچی 18، پشاور ، کوئٹہ اور اسلام آباد میں 07،گلگت 05،چترال 03اور ہنزہ میں 01تک رہنے کا امکان ہے ۔

مزید :

ماحولیات -