صادق آباد،افغانستان سے پاکستان بارود سمگل کرنے والے 2 ٹرک ڈرائیور گرفتار

صادق آباد،افغانستان سے پاکستان بارود سمگل کرنے والے 2 ٹرک ڈرائیور گرفتار
صادق آباد،افغانستان سے پاکستان بارود سمگل کرنے والے 2 ٹرک ڈرائیور گرفتار

  


صادق آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حساس ادارے اور پولیس نے افغانستان سے پاکستان بارود سمگل کرنے والے ٹرک ڈرائیوروں کا گروہ پکڑ لیا۔تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں پولیس اور سکیورٹی ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ٹرک ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا ۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

گرفتار کیے گئے ڈرائیوروں سخی بادشاہ اور رسول نواز افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں بارود پاکستان لاتے تھے اور پھر مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے ٹرک ڈرائیوروں کے دہشتگردوں کے ساتھ روابط ہیں۔

مزید : رحیم یارخان


loading...