چودھری نثار نے افغان شہریوں کے ویزوں میں توسیع کی ہدایت کر دی

چودھری نثار نے افغان شہریوں کے ویزوں میں توسیع کی ہدایت کر دی
چودھری نثار نے افغان شہریوں کے ویزوں میں توسیع کی ہدایت کر دی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے افغان شہریوں کے ویزوں میں توسیع کی ہدایت کر دی ۔

وائس آف امریکا کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے سرحد کی بندش کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے پشاور میں پاسپورٹ حکام کو افغان شہریوں کے ویزوں میں توسیع اور اس حوالے سے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اٹھایا جانے والا یہ اقدام قانونی طور پر پاکستان کا سفر کرنے والوں کی سہولت کیلئے ہے ۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

پاکستان میں افغانستان کے سفیر عمر زخیلوال نے ایک روز قبل پاک افغان سرحدی راستوں کو کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرحدی راستوں کی بندش سے عوامی مشکلات کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی راستوں کی بندش کی وجہ سے تاجر بھی پریشان ہیں اور دونوں جانب بڑی تعداد میں گاڑیاں اس انتظار میں کھڑی ہیں کہ کب راستے کھلیں اور وہ اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

تاحال یہ واضح نہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی راستے کب کھولے جائیں گے تاہم رواں ہفتے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہا تھا کہ پاک۔افغان سرحد پر سکیورٹی بڑھانے کا مقصد مشترکہ دشمن سے لڑنا ہے، جس میں ہر طرح کے ”دہشت گرد“ شامل ہیں۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان مشترکہ سرحد تقریباً 2600 کلو میٹر طویل ہے جس کا بیشتر حصہ دشوار گزار پہاڑیوں پر مشتمل ہے۔

مزید : قومی


loading...