قصور میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)7 سالہ بچی کو اغواءاور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ۔
اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے علی پارک میں پولیس نے کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم مدثر کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا جس پر ملزم نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس سے ملزم زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم پر 7 سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کرنے اور قتل کا الزام تھا۔