تیسرا ون ڈے: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 272 رنز کا ہدف دیدیا

تیسرا ون ڈے: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 272 رنز کا ہدف دیدیا
تیسرا ون ڈے: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 272 رنز کا ہدف دیدیا

  


ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ نے تیسرے ون ڈے میچ میں اے بی ڈویلیئرز کی 85 رنز کی اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 272 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔ کپتان اے بی ڈویلیئرز نے 85 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ دیگر بلے بازوں میں کوانٹن ڈی کوک نے 68، ہاشم آملہ نے 7، فاف ڈوپلیسس نے 36، جے پی ڈومنی نے 16، ڈیوڈ ملر نے 3، ڈوین پریٹوریس نے 11، وین پارنل نے 35 اور فیہلوک وائیو نے 1 سکور بنایا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کولن ڈی گرینڈ ہوم نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ٹم ساﺅتھی، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن اور مچل سینٹنر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل


loading...