اے بی ڈویلیئرز نے تیز ترین 9000 رنز مکمل کرنے کا سارو گنگولی کا ریکارڈ توڑ دیا

اے بی ڈویلیئرز نے تیز ترین 9000 رنز مکمل کرنے کا سارو گنگولی کا ریکارڈ توڑ دیا
اے بی ڈویلیئرز نے تیز ترین 9000 رنز مکمل کرنے کا سارو گنگولی کا ریکارڈ توڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری اور سنچری کے بعد تیز ترین 9 ہزار رنز مکمل کرکے بھارت کے معروف سابق کرکٹر سارو گنگولی کا ریکارڈ پاش پاش کر دیا ہے۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
تفصیلات کے مطابق وہ یہ سنگ میل 214 میچوں کی 205 اننگز میں عبور کر کے 9 ہزار رنز مکمل کرنے والے جنوبی افریقہ کے دوسرے اور دنیا کے 18ویں بلے باز بننے بن گئے ہیں۔ ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں اے بی ڈی ولیئرز نے اپنا روایتی کھیل پیش کرتے ہوئے 85 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور ساتھ ہی تیزترین 9 ہزار رنز بھی مکمل کئے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
اس سے قبل یہ اعزاز بھارت کے سابق کپتان سارو گنگولی کے پاس تھا جنہوں نے 228 اننگز میں 9 ہزار رنز بنائے تھے۔ 360 کے نام سے مشہور اے بی ڈی ولیئرز اب تک 214 میچوں میں 54.04 کی اوسط سے 9080 رنز بناچکے ہیں جس میں 24 سنچریاں اور 50 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ ان کا سٹرائیک ریٹ 100 ہے۔

مزید :

کھیل -