سعودی حکومت نے مزید 300 پاکستانیوں کو اپنے ملک سے ڈی پورٹ کردیا

سعودی حکومت نے مزید 300 پاکستانیوں کو اپنے ملک سے ڈی پورٹ کردیا
سعودی حکومت نے مزید 300 پاکستانیوں کو اپنے ملک سے ڈی پورٹ کردیا

  


ریاض ، لاہور(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے غیرملکیوں کے خلاف گھیراتنگ کردیا ہے اوراُنہیں ملک سے بے دخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مزید 300 پاکستانی شہریوں کو پکڑ کر فوری طورپر ڈی پورٹ کردیاگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈی پورٹ ہونیوالے پاکستانیوں کو سعودی ایئرلائن کی پرواز 738 کے ذریعے پاکستان واپس بھجوایا گیا جن کے وطن واپس لینڈ کرتے ہی امیگریشن حکام نے گھیر لیا ، ضروری پوچھ گچھ اور کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دیدی۔ڈی پورٹ ہونیوالے شہریوں نے بتایا کہ اب بھی سعودی جیلوں میں ہزاروں پاکستانی قید ہیں جن کی کوئی شنوائی نہیں رہی ، حکومت سے مطالبہ ہے کہ اُن کی رہائی یقینی بنانےکے لیے سعودی حکام سے بات کریں۔

مزید : عرب دنیا


loading...