کراچی :پولیس نے موٹریں چرانے والا گروہ سامان سمیت گرفتار کر لیا
کراچی (آئی این پی)کراچی کے علاقے عوامی کالونی میں پولیس نے موٹریں چرانے والا گروہ سامان سمیت گرفتار کر لیا ‘ 4 رکنی گروہ مختلف کمپنیوں سے موٹریں چوری کر کے فروخت کرتا تھا۔
اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے عوامی کالونی میں موٹریں چرانے والا گروہ سامان سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں ندیم ‘ عابد ‘ ذیشان اور شوکت شامل ہیں۔ 4 رکنی گروہ مختلف کمپنیوں سے موٹریں چور ی کر کے فروخت کرتا تھا۔ ملزمان سے اسلحہ ‘ 4 موٹریں اورتانبے سے بھرے 2 بیگ برآمد کر لئے گئے۔ ملزمان کی خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔